نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ،107گاڑیاں بند

 جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے: رہنما 
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے ٹریفک پولیس کے مطابق نمبر پلیٹس کی مختلف خلاف ورزیوں پر دو ہزار کے قریب گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔سی ٹی اولاہور کے مطابق نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کی گئی 107 گاڑیوں کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے پر دو افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کیے جائیں گیان کا کہنا تھا کہ جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس نہ صرف قانون شکنی ہیں بلکہ جرائم میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں، اس لیے ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جا رہی ہیٹریفک پولیس حکام کے مطابق یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔