200 تیار گڈے، 200 پتنگوں کا کاغذ اور 300 بانسی تیلے برآمد
لاہور (کرائم رپورٹر) گجر پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش مافیا کے خلاف بڑا ایکشن لے لیاپولیس نے جانی پورہ چوک گجر پورہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش ملزم یوسف کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 200 تیار گڈے، 200 پتنگوں کا کاغذ اور 300 بانسی تیلے برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گجر پورہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے پتنگ بازی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔