سرگودھا کے نواحی علاقے میں شدید دھند کے باعث منی ٹرک حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق منی ٹرک گلا پور بنگلہ کے قریب بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے نہر خشک تھی، تاہم حادثے کی شدت کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچے، 5 خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ منی ٹرک میں مجموعی طور پر 23 افراد سوار تھے جو ایک جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔