تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے پکڑا گیا:مریم نواز

تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے پکڑا گیا:مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اوکاڑہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو انتشار و فساد کی نہیں، بلکہ امن اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو انتشار نہیں بلکہ یکجہتی چاہیے، اور یہی وقت کا تقاضا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ طلباء کو کبھی ملک کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کی ترغیب نہیں دوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو افراد پٹرول بم چلانے کی تربیت دے رہے ہیں، وہ آج جیلوں میں سڑ رہے ہیں۔ مریم نواز نے اپنے مخالفین پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلسوں میں ان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں چاہوں تو لوگوں کو کیلوں والے ڈنڈے اٹھانے کی ترغیب دے سکتی ہوں، لیکن نوجوانوں کو گمراہ کرنے والے اپنی راتوں کی نیند کیسے سو سکتے ہیں۔ مریم نواز نے اس موقع پر ایک تاریخی جملہ بھی کہا کہ یہ ملک کا پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا ہے، جس پر انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ خود اس شخص کی کرپشن کا عکاس ہے جو ملک کا سربراہ تھا۔