ساہیوال (خصوصی رپورٹ)فتح شیر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کوگرفتارکرکے2کلو 100گرام ہیروئن ، آئس اور چرس بر آمد کرلی، نواحی گا ئوں 80/5-Rمیں خاتون منشیات فروش مختاراں بی بی منشیات فروخت کررہی تھی کہ اس دوران فتح شیر پولیس کو اطلاع مل گئی اورپولیس ٹیم نے چھاپہ مارکر مختاراں بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے2کلو 100گرام ہیروئن ?100گرام آئس اور 100گرام چرس بر آمدکرلی۔پولیس تھانہ فتح شیر نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔