حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا : علی محمد خان

 ملک و قوم کا مسئلہ ہے تو آپ تاریخیں دے رہے ہیں، تمام مسائل کا حل عمران خان کی رہائی ہے

اسلام آباد ( آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں کہاہے کہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں لیکن حکومت نے اسے بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے،  آئینی ترمیم کے لیے تو لوگوں کو اٹھا کر اور ڈرا کر ایک رات میں ترمیم پاس کرا لیتے ہیں؟ ملک و قوم کا مسئلہ ہے تو آپ تاریخ پہ تاریخ دیے جا رہے ہیں، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ ہے بس عمران خان کی رہائی، جس آدمی کو 500 دنوں سے جیل میں ڈالا ہے وہ کہتا ہے میرا کوئی سیاسی انتقام نہیں ہے