تارکین وطن کی کشتی مغربی افریقہ سے سپین کے لئے روانہ ہوئی تھی‘66پاکستانیوں سمیت86افراد سوار تھے‘چار ماہ قبل یورپ جانے کیلئے گھروں سے گئے تھے
جاں بحق پاکستانیوں میں سے 12 کا تعلق گجرات سے ہے‘ کراسنگ پر 13 دن اذیت میں گزارے ‘ کوئی انہیں بچانے کیلئے نہیں آیا:سی ای اوواکنگ بارڈرز‘
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک ہو گئے‘تارکین وطن کی کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں 66سے پاکستانی تھے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا یہ کشتی مغربی افریقہ سے سپین کے لئے روانہ ہوئی تھی۔ صرف 36 تارکین وطن کو بچایا جا سکایہ پاکستانی چار ماہ قبل یورپ جانے کے لیے اپنے گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں سے 12 کا تعلق گجرات سے ہے۔واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر کہا ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا جنھوں نے کراسنگ پر 13 دن تک اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کے لیے نہیں آیا۔