این ایچ اے ٹول ریٹ میں 100 فیصد اضافہ کرے گا: سینیٹ کمیٹی

 اسلام آباد(آئی این پی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کثیرالجہتی، دوطرفہ اور اقوام متحدہ کے اداروں کے تحت مواصلاتی شعبے بالخصوص نیشنل ہائی ویز موٹرویز اور روڈ انفراسٹرکچر کے جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ نے موٹروے ٹول ریٹس میں اضافے پر روشنی ڈالی۔ این ایچ اے حکام کا کہنا تھا کہ ہر تین سال بعد ٹول ریٹ بڑھایا جاتا ہے، 2018 کے بعد ٹول ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ این ایچ اے نے ٹول کی شرح میں 100 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن یہ اضافہ سہ ماہی کی بنیاد پر کیا جائے گا۔