2 سال تک نیوکلیئر فزکس کا مطالعہ کیا اور فیوژن کے نظریاتی پہلوں کو سمجھا
ڈیلس (آئی این پی امریکا کے شہر ڈیلس سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ طالب علم نے گھر میں نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر بنا کر دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایڈن میک ملن نامی طالب علم اب خود کو نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر حاصل کرنے والا کم عمر ترین فرد تسلیم کروانے کے لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے رجوع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ایڈن ساتویں جماعت کا طالب علم ہے، جس نے اس منصوبے کا آغاز صرف 8 برس کی عمر میں کیا تھا، ری ایکٹر بنانے سے قبل اس نے 2 سال تک نیوکلیئر فزکس کا مطالعہ کیا اور فیوژن کے نظریاتی پہلوں کو سمجھا، اس کے بعد اس نے اپنی مشین کے ابتدائی ماڈلز تیار کرنا شروع کیے۔یہ منصوبہ ویسٹ ڈیلس میں قائم ایک ادارے کے تعاون سے مکمل کیا گیا