اتوار کی دوپہر حکومتی ہدایات پر مکمل شفافیت کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا گیا، جس کے لئے تمام ضروری طبی سہولیات جیل کے اندر فراہم کی گئیں
پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفاء ہسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل ایگزامینیشن کیا، ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعے اس عمل کا حصہ رہے
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ہونے والے تفصیلی طبی معائنے کی رپورٹ اور حکومتی اقدامات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ان کے مطابق اتوار کی دوپہر حکومتی ہدایات پر مکمل شفافیت کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا گیا، جس کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات جیل کے اندر فراہم کی گئیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ معائنے کے لیے Slit Lamp، OCT Scan مشین اور مکمل طور پر لیس ہیوی ایمبولینس جیل پہنچائی گئی۔ پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف اور شفاء اسپتال کے ڈاکٹر ندیم قریشی نے فزیکل ایگزامینیشن کیا، جبکہ سینئر ماہرین ڈاکٹر عاصم یوسف اور ڈاکٹر مرزا کانفرنس کال کے ذریعے اس عمل کا حصہ رہے۔ بیرسٹر گوہر کو بھی تمام پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا گیا۔ عمران خان کی آنکھ کی سوجن میں واضح کمی آئی ہے۔بینائی میں بہتری کے آثار ہیں اور کوئی بڑی پیچیدگی سامنے نہیں آئی۔Eylea انجیکشن کی ایک ڈوز دی جا چکی ہے، جبکہ دوسری ڈوز 25 فروری کو دی جائے گی۔ماہرین نے متبادل کے طور پر Vabysmo کا ذکر کیا، تاہم فی الحال موجودہ علاج (Eylea) کے مثبت نتائج کی وجہ سے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں اینجیوگرام کیا جائے گا، جس کی رپورٹ کی روشنی میں لیزر ٹریٹمنٹ کا فیصلہ ہوگا۔رق فضل چوہدری نے انکشاف کیا کہ حکومت نے عمران خان کے خاندان کو معائنے کے وقت موجود رہنے کی باقاعدہ اطلاع دی تھی، تاہم ان کی جانب سے کوئی نمائندہ نہیں آیا۔