80 سالہ بابے کی 35 سالہ خاتون سے شادی

شادی کی رسومات دھوم دھام سے ادا کی گئیں ، ولی محمد کے بچوں ،نواسے نواسیوں برادری کی شرکت 
شاہ پور (خصوصی رپورٹ)شاہ پور کے قریبی قصبہ ویگوال میں 80 سالہ شہری نے 35 سالہ خاتون سے شادی کر لی ،شادی کی رسومات دھوم دھام سے ادا کی گئیں جس میں ولی محمد کے بچوں ،نواسے نواسیوں سمیت ساری برادری نے شرکت کی ، ڈھول کی تھاپ پر نوجوان رقص کرتے رہے ،مہندی لگائی ، سہرا بندی کی گئی ، مہمانوں کی تواضع کیلئے کئی قسم کے کھانے تیار کئے گئے تھے ، ولی محمد کی بیٹی اور داماد کا کہنا ہے کہ اپنے بزرگ کا اکیلا پن دور کرنے پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔