ٹوکیو (آئی این پی )جاپان میں ایک 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان سے شادی کرلی، دلہن عمر میں دولہے کی ماں سے بھی بڑی ہیں۔ہانگ کانگ ساتھ چائوئنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک غیر معمولی محبت کی کہانی سامنے آئی ہے، جہاں 63 سالہ خاتون نے 31 سالہ نوجوان سے باضابطہ شادی کرلی، دلچسپ بات یہ ہے کہ دلہن اپنے شوہر کی والدہ سے بھی چھ سال بڑی ہیں۔یہ جوڑا اب مل کر ایک میرج ایجنسی چلا رہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا رشتہ ایک انوکھے اتفاق سے شروع ہوا جو آگے چل کر غیر متوقع رومانوی تعلق میں بدل گیا