سب انسپکٹر گوہر اقبال تھانہ سبزہ زار، انسپکٹر عمران پاشا تھانہ سندر تعینات
لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے 11انچارج انویسٹی گیشن کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔ڈی آئی انویسٹی گیشن نے کارکردگی کی بنیاد پر انچارجز تبدیل کیے۔سب انسپکٹر گوہر اقبال انچارج انویسٹی گیشن سندر سے انچارج انویسٹی گیشن سبزہ زار ، انسپکٹر عمران پاشا ہیڈکوارٹرز سے انچارج سندر ،سب انسپکٹر آصف علی شفیق آباد سے انچارج انارکلی ، انسپکٹر عرفان سعید انچارج انارکلی سے ہیڈ کوارٹر کلوز، سب انسپکٹر علی رضا انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج بادامی باغ ،سب انسپکٹر رضوان عطا بادامی باغ سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز ، انسپکٹر جاوید حسین ہیڈ کوارٹر سے انچارج لیاقت آباد ، سب انسپکٹر خادم علی لیاقت آباد سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز ، انسپکٹر محمد انور انچارج سبزہ زار سے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز ، سب انسپکٹر شاہد محمود ہیڈ کوارٹر زسے انچارج گلشن راوی ، انسپکٹر نذیر احمد کوگلشن راوی سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر زکر دیاگیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے تمام افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کر نیکی ہدایت کی ہے۔