عبدالمنان افتخار لوہاری گیٹ سے انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تعینات
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے 14 تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشن تبدیل کر دیئے، ترجمان کے مطابق سب انسپکٹر عبدالمنان افتخار انچارج لوہاری گیٹ سے انچارج قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ،سب انسپکٹر محمد جاوید انچارج ٹبی سٹی سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نو کھا،،سب انسپکٹر خالد یعقوب تھانہ فیصل ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن ٹبی سٹی،انسپکٹر سید آفتاب احمد انچارج تھانہ رنگ محل سی کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز،سب انسپکٹر عامر افضل انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز سے انچارج تھانہ رنگ محل ،سب انسپکٹر محمد زمان خان تھانہ چونگ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ڈیفنس بی ،سب انسپکٹر عبدالرحمن بٹ تھانہ گارڈن ٹائون سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ قلعہ گجر سنگھ،سب انسپکٹر محبوب مصطفی تھانہ اچھرہ سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ ،انسپکٹر زوار حسین انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر زسے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ،سب انسپکٹر عباس الحسن انچارج تھانہ قائد اعظم انڈسٹریل ایریا سے انچارج تھانہ لوہاری گیٹ تعینات جبکہ انسپکٹر دوست محمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا ، سب انسپکٹر یاسر بشیر انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ ، سب انسپکٹر ابوذر امجد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اچھرہ اور سب انسپکٹر منیر احمد انچارج انویسٹی گیشن تھانہ اکبری گیٹ کو کلوز انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کرنیکے احکامات جاری کر دیے۔