ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹا ئون اور موہلنوال سکیم سے ویسٹ کولیکشن کرے گا
لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے ستھراپنجاب پروگرام کے تحت ایک اوراحسن اقدام،ایل ڈی اے اورایل ڈبلیوایم سی کے مابین "ڈور ٹو ڈور"کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک میں منعقدہوئی۔ایم اویو پر ڈائریکٹرایڈمن ایل ڈی اے رابعہ ریاست اورایل ڈبلیوایم سی کے جی ایم آپریشن راشد ظہور نے دستخط کیے۔تقریب میں وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد، ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا ،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین ،ممبر قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اورممبر صوبائی اسمبلی ملک انس محمود نے شرکت کی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے کہاکہ معاہدے کے تحت ایل ڈبلیوایم سی ٹیمیں ایونیو ون سکیم، جوبلی ٹا ئون اورموہلنوال سکیم سے کوڑاکرکٹ اکٹھاکریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈبلیو ایم سی پہلے مرحلے میں ایل ڈی اے کی تین سکیموں سے ویسٹ کولیکشن کرے گا۔ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹا ئون اور موہلنوال سکیم سے دور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کرے گا اوران تینوں سکیموں کے رہائشیوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔