160 نئے ایئر کنڈیشنرز انسٹال کر دئیے جائیں گے،سلمان رفیق، تاج پور واقعہ کے مریضوں کی عیادت
لاہور(خصوصی رپورٹ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اچانک جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر آئوٹ سورسنگ کمپنی کو جرمانہ کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا اگلے تین دن میں جناح ہسپتال میں 160 نئے ایئر کنڈیشنرز انسٹال کر دئیے جائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے تاج پورہ واقعہ میں زخمی و دیگر مریضوں کی عیادت بھی کی۔ دوسری طرف صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہوا۔ رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ،ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز اور ریجنل بلڈسنٹر ملتان و ریجنل بلڈ سنٹر بہاول پور میں سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔