لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے سنیچر و موٹر سائیکل چور کو گروپ گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے سنیچر و موٹر سائیکل چور گروپ کے ملزمان شہباز اور زین الحسن کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹریس کر کے رحیم پارک سے گرفتار کر کے ملزمان سے چوری شدہ 4 موٹر سائیکلیں، نقدی، موبائل فون و پستول برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کے چوری شدہ موٹر سائیکل پر سنیچنگ کی وارداتیں کرتے اور فرار ہوجاتے تھے۔