لاکھوں کے ڈاکے چوریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق ٹاون شپ میں صغیر سے 1لاکھ20 ہزار روپے زیورات اور دیگر سامان۔راوی روڈ میں عبدالمنان سے 1لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں جمال سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون۔گلشن راوی میں راشد سے1 لاکھ روپے اور موبائل فون,لیاقت آباد میں گلزار سے 1لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.بادامی باغ اور جوہر ٹاون سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس ہربنس پورہ اور نصیر آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔