لندن (آئی این پی ) امن مذاکرات میں شامل نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم امریکا سے ناراض یوگئے۔ وزیراعظم کیئراسٹارمرکا کہنا ہے کہ امریکا کا اقدام یورپی قومی سلامتی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ خدشات کے بارے امریکی صدرکو آگاہ کروں گا۔ امریکا یورپ اورنیٹو کو ایک نظرسے دیکھے۔ برطانیہ اورامریکا کے بہترتعلقات ہیں ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا دورہ امریکا رواں ماہ کے آخرمیں شیڈول ہے۔ کیئراسٹارمر واپسی پر یوکرینی صدراوریورپی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔