مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث نئی دہلی ریلوے سٹیشن پر رش تھا اور اس دوران بھگڈر مچ گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے سٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث نئی دہلی ریلوے سٹیشن پر رش تھا اور اس دوران بھگڈر مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچ گئی ۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔