ایس ٹی آئیز کے تعیناتی آرڈرز آج سکولوں کے ذریعے جاری کیے جائیں گے،حکام
لاہور( خصوصی رپورٹ) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ساڑھے 13 ہزار سے زائد سکول ٹیچرز کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایس ٹی آئیز کے اپوائنٹمنٹ آرڈرز آج جاری کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں محکمہ نے سکول ایجوکیشن کی ٹیم کی میٹنگ طلب کی تاکہ ریکروٹمنٹ لیٹرز جاری کرنے کے طریقہ کار پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔محکمہ نے واضح کیا کہ اپوائنٹمنٹ لیٹرز سکول کے سربراہان ہی جاری کریں گے اور سکول ہی اپوائنٹنگ اتھارٹی ہوں گے۔ اس اقدام سے نہ صرف تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی بلکہ اساتذہ کی فوری بھرتی بھی ممکن ہو سکے گی۔