لکھپت سبزی منڈی کو بھی جوائنٹ وینچر پلان میں شامل کیا جائے گا
جوبلی ٹائون پارک کو کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نیاپنی آمدن میں اضافے اورغیر آباد پلاٹس پر کمرشل سرگرمیوں کے آغاز کے لیینجی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچر ماڈل اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ایل ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کو اس سطح پر شامل کیا جا رہا ہے،جس کی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے دے دی ہے۔جوائنٹ وینچر کے تحت ایل ڈی اے اور نجی کمپنیاں مشترکہ طور پرعمارتیں تعمیر کریں گی اور ان میں کمرشل سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔اس مقصد کے لییآٹھ مختلف سائٹس کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔ سات سال بعدکوٹ لکھپت سبزی منڈی کو بھی جوائنٹ وینچر پلان میں شامل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔گزشتہ برسوں میں اس اراضی کے لیے متعدد منصوبے تیار کیے گئے،تاہم اب اسے قابل استعمال بنانے کے لیینجی کمپنیوں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے نیجوبلی ٹائون پارک کو کرکٹ سٹیڈیم میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،جس کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کوجوائنٹ وینچر کی بنیاد پر مدعو کیا جائے گا۔ا سی طرح فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر جوہر ٹائون کیایک پلاٹ کو جوائنٹ وینچر کے لیے مختص کر دیا گیا ہے،جہاں نجی فرم کے اشتراک سیایل ڈی اے ٹاور تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔جوائنٹ وینچر ماڈل کے تحت ایل ڈی اے سٹی کا ایک پلاٹ بھی قابل استعمال بنایا جائے گا،جبکہ آپریشن کے دوران سبزہ زار میں واگزار ہونے والی اراضی کیایک حصے کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ ایل ڈی اے اور نجی کمپنی کے اشتراک سیگارڈن ٹائون سائٹ پر ہسپتال تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،جس کا مقصد شہری سہولیات میں اضافہ اورادارے کی مالی پوزیشن کو مضبوط بنانا ہے۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق جوائنٹ وینچر منصوبیادارے کی آمدن بڑھانے،غیر فعال اراضی کو کارآمد بنانیاور شہری ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔