لاہور ،طلبہ کو اغواء کی دھمکیاں 2اوباش گرفتار

لاہور ( کرائم رپورٹر) نجی کالج کی طلبہ کو اغواء کی دھمکیاں دینے والے اور حراساں کرنے والے 2اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ سبزہ زار پولیس نے کالج جانے والی طلبہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان کو گرفتار کیا،اعوان ٹائون کی رہائشی طلبہ کالج کے لئے نکلی تو اوباش پیچھے لگ گئے، اوباش موٹرسائیکل سوار آوازیں لگاتے رہے اور فون نمبر مانگتے رہے، اوباش ملزمان نے طلبہ کے انکار کرنے پر اغواء کی دھمکی دی اور ہاتھ پکڑ لیا،طلبہ کے شور مچانے پر ملزمان نے فرار ہونے کی ناکام کوشش کی اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اوباش ملزمان سعد اور غلام فرید کے خلاف طلبہ کے والد زاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان سعد اور غلام فرید کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سبزہ زار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین حراساں کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں