پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی جاری رہا جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 252 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 699 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس نے بلند ترین سطح کو چھوا تھا لیکن اختتام پر منفی زون میں چلا گیا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی، اور ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔