قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اجلاس ،مو بائل کوالٹی آف سروس پر شکایات کے انبار

فائبرائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے ہی موبائل سروس سست روی کا شکار ہے،چیئرمین پی ٹی اے 
 اسلام آباد  (آئی این پی)چیئرمین پی ٹی اے نے    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام   کو    بتایا   ہے کہ ملک میں صرف 15 فیصد موبائل ٹاورز فائبرائزڈ ہیں، فائبرائزیشن نہ ہونے کی وجہ سے ہی موبائل سروس سست روی کا شکار ہے،فائبرائزیشن کے بغیر 5G آنے سے سروس مزید سست ہو جائے گی،جبکہ  کمیٹی نے  فائبرائزیشن پلان اور کلسٹرز پر تفصیلات طلب کر لیں۔     وفاقی وزیر امین الحق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ  کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس  منعقد ہوا  ۔ اجلاس میں  فحاشی اور بے حیائی کی روک تھام کے ڈیجیٹل میڈیا بل 2025 کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا، اس موقع پر  رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمان نے  بل کمیٹی میں پیش کیا۔دوران اجلاس وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے  قائمہ کمیٹی کو  دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ  اس حوالے سے پہلے سے اتھارٹی اور قانون موجود ہیں، ان کومزید مضبوط کر لیتے ہیں، پہلے یہ شکایت تھی کہ ایکس پر پابندی تھی، عالمی کمپنیوں کے وفد پاکستان آتے ہیں اور لوکل قانون پر عملدرآمد پر بات ہوتی ہے