راولپنڈی(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سب کو یہاں آنا چاہیئے، یہ صرف ارکان اسمبلی کا کام نہیں ہے، یہ لوگ ایک انسان کو کیسے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ملاقات میں کیا بات کرے اور کیا نہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں جمہوریت اور قانون کی بالادستی ہو وہ یہاں ضرور آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔