میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کی مکمل کہانی بے نقاب

میر رضا کی لاش ملنے کے بعد کی مکمل کہانی بے نقاب

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کی لاش ملنے کے معاملے میں تفتیشی ذرائع نے اہم انکشافات کیے ہیں، جن سے واقعے کے پس منظر اور تحقیقات کی صورتحال واضح ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، میر رضا کی لاش 29 جولائی کی دوپہر 12:36 بجے اطلاع ملی، اور اس کے بعد جائے وقوع پر 1:45 بجے تک موجود رہی۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو دوپہر 2 بجے سے قبل جناح اسپتال منتقل کیا، مگر اس دوران کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی ہی نہیں، حالانکہ اطلاع 3:11 منٹ پر سوشل میڈیا سے ملی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، کرائم سین یونٹ کو جائے وقوعہ پر آنے سے پہلے ہی روکا گیا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ اگلے روز جائے وقوعہ پر ٹیم پہنچی، اور لاش ملنے کے 15 منٹ بعد تلاش ڈیوائس کے اہلکاروں کو اطلاع دی گئی، مگر وہ بھی موقع پر نہیں پہنچے۔ اب تک کرائم سین یونٹ پانچ بار جائے وقوعہ کا دورہ کر چکی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ پولیس کو لاش کی اطلاع سے قبل گلستانِ جوہر میں ڈکیتی کی اطلاع ملی تھی، اور پولیس کو لاش کے مقام کے بجائے ڈکیتی کی جگہ پر جانے کی ہدایت دی گئی، جس کے سبب شواہد ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ تفصیلات واقعے کی پیچیدگی اور تفتیش میں پیش آنے والی مشکلات کو ظاہر کرتی ہیں۔