سپریم کورٹ سے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کی خفیہ کہانی بے نقاب

سپریم کورٹ سے جسٹس منصور اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے کی خفیہ کہانی بے نقاب

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے سپریم کورٹ سے اپنے عہدوں سے استعفا دے دیا ہے۔

 گزشتہ شب دونوں ججز نے بطور جج سپریم کورٹ اپنے استعفے جمع کروائے۔ اس سلسلے میں، انہوں نے اپنے ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں بھی کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ، اس دوران، ساتھی ججز نے دونوں ججز کو استعفا نہ دینے کا مشورہ دیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش بھی کی گئی، مگر دونوں ججز نے اپنے فیصلے پر اصرار کیا۔ آخرکار، دونوں ججز نے ساتھی ججز سے ملاقات کے بعد استعفا دے دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔یہ اندرونی کہانی اہم سیاسی اور عدالتی حلقوں میں زیر بحث ہے، کیونکہ اس اقدام کے پیچھے ممکنہ وجوہات اور مستقبل کی صورت حال پر بات چیت جاری ہے۔