فلم کی سب سے بڑی خاص بات رابرٹ ڈانی جونیئر کی واپسی ہے
لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)مارول اسٹوڈیوز کی نئی سپر ہیرو فلم ایونجرز: ڈومز ڈے کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر میں ایک ایسے ڈاکٹر ڈوم کو دکھایا گیا ہے جو بظاہر اندرونی کشمکش اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آتا ہے، جبکہ شائقین کو پہلی مرتبہ ولن کے کردار کو زیادہ قریب سے دیکھنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔فلم کی سب سے بڑی خاص بات رابرٹ ڈانی جونیئر کی واپسی ہے، تاہم اس مرتبہ وہ آئرن مین نہیں بلکہ خطرناک ولن ڈاکٹر ڈوم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایونجرز: اینڈ گیم کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ رابرٹ ڈانی جونیئر مارول سنیماٹک یونیورس میں واپس آئے ہیں، جہاں ان کا سامنا ایک پوری سنیماٹک یونیورس سے ہوگا۔یہ ٹریلر دراصل وہی فوٹیج ہے جو گزشتہ ماہ سان ڈیاگو کامک کان میں خصوصی طور پر دکھائی گئی تھی، تاہم اب اسے عام شائقین کے لیے بھی جاری کردیا گیا ہے۔اب شائقین کی نظریں فلم کی مکمل ریلیز پر ہیں۔ ایونجرز: ڈومز ڈے 18 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، جہاں ڈاکٹر ڈوم اور مارول کی مختلف دنیاوں کے ہیروز کے درمیان ٹکرا بڑے پردے پر دکھایا جائے گا۔