کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتا، جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں:زین حامد
لاہور (شوبز ڈیسک)نمرہ خان کے سابق شوہر زین حامد نے اداکارہ سے طلاق کی تصدیق کردی۔ زین حامد نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے 17 جولائی کو نمرہ خان کو طلاق دی تھی جس کی وجہ ناقابلِ حل ذاتی اختلافات اور مختلف ترجیحات تھیں۔زین حامد کے مطابق میں کسی پر الزام عائد نہیں کرنا چاہتا، جبکہ طلاق کی قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے اور معاملہ وکلا دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے نمرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ باہمی رضامندی سے ہونے والی علیحدگی ہے اور مرد و عورت دونوں کے لیے یکساں طور پر مشکل ہے۔نمرہ خان کی دوسری شادی کے اختتام کی خبر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔