مالی طور پر کمزور مردوں سے اپنی بیٹی کی شادی نہ کریں‘ :نمرہ خان

کراچی (شوبز ڈیسک)دوسری شادی میں اختلافات کی خبریں سامنے آنے کے بعد معروف اداکارہ نمرہ خان نے لڑکیوں کے والدین کو بیٹی کا رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکی کی مالی حیثیت دیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔حال ہی میں انہوں نے دوسری شادی کی اور اپنی خوشی دنیا کے ساتھ شیئر کی، تاہم یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔اداکارہ آج کل اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ ایک خاتون کے لیے کسی غلط شخص سے شادی کرنے سے بہتر ہے کہ تنہا اور خودمختار زندگی بسر کریں۔نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر وائرل ایک والد کا پیغام ری شیئر کیا جس میں وہ بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دے رہے تھے کہ اپنی بیٹیوں کی شادی بھکاریوں سے نہ کریں یعنی ایسے مردوں سے نہ کریں جو مالی طور پر دوسروں کے محتاج ہوں۔اداکارہ نے بھی اسی مشورے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ رشتہ طے کرنے سے پہلے لڑکے کی مالی حیثیت دیکھنا بہت ضروری ہے۔