فیصل آباد: 17 سالہ لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش، دو ملزمان گرفتار

فیصل آباد(آ ئی این پی)فیصل آباد میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغواء کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ مزاحمت کے دوران ملزمان نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی سمندری اقبال فرید نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر واردات میں ملوث ملزمان فرہاد اور تجمل کو گرفتار کر لیا