خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ننکانہ صاحب میں خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ ایک شخص اسلحے کے زور پر خاتون کو اغواء￿  کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا۔ خاتون اپنی عزت کے خوف سے خاموش رہی۔ملزم نے گھر میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر اغوا کی کوشش کی،ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق خاتون کے شور مچانے اور چیخ و پکار کرنے پر ملزم جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔خواتین کسی بھی مشکل میں فوری 15 ڈائل کر کے "2" دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔