بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ 1675 ارب روپے تک پہنچ گیا

 گردشی قرضے کی فنانسنگ مالی سال 2025-26 میں 801 ارب روپے رہی
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان کے بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مالی سال 2025-26 کے دوران 61 ارب روپے بڑھ کر جون 2026 کے اختتام پر 1675 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو جون 2025 کے اختتام پر 1614 ارب روپے تھا۔تازہ ترین گردشی قرضے کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو واجب الادا رقم 77 ارب روپے کم ہو کر 784 ارب روپے رہ گئی، جو گزشتہ سال 861 ارب روپے تھی۔اسی طرح بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنیوں (جینکوز) کی ایندھن فراہم کرنے والوں کو واجب الادا رقم بھی معمولی کمی کے بعد 90 ارب روپے رہ گئی، جو ایک سال پہلے 93 ارب روپے تھی۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے گردشی قرضے کی فنانسنگ مالی سال 2025-26 میں 801 ارب روپے رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) میں 660 ارب روپے رکھے گئے تھے