نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا امیر حمزہ زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)چئیرمین تحریک حرمتِ رسول پاکستان مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیاجس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیپولیس کے مطابق واقعہ پیکو روڈ پر پنڈی اسٹاپ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ذرائع کے مطابق مولانا امیر حمزہ ایک نجی پروگرام میں شرکت کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں ان پر حملہ کیا گیا۔ فائرنگ کے دوران ان کے بازو پر گولی لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی میں نجی پروگرام کے میزبان جسٹس (ر) نذیر غازی بھی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز توقیر نعیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ ایس ڈی پی اوز ٹاؤن شپ اور چوہنگ پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر موجود رہی۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہمدرد چوک پر پیش آیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فینسنگ کی مدد لی جا رہی ہے۔