لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا میں ابوبکر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،اقبال ٹاون میں اعجاز سے 3 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون, شادباغ میں رفاقت سے3لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں مسعود سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون۔مزنگ میں تابش سے2لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گڑھی شاہو اور ڈفنس سے گاڑیاں جبک برکی ٹاون شپ اور نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔