لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے صوفیہ آباد میں پولیو مہم کے دوران ایک خاتون پولیو ورکر پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیو ورکر عائشہ شاہد گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھیں کہ اس دوران ایک گھر میں پیش آنے والے واقعے نے صورتحال کو کشیدہ بنا دیاایف آئی آر کے مطابق عائشہ شاہد نے ایک گھر کی بیل بجائی جس پر نچلے پورشن سے ایک خاتون بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لے آئی۔ اسی دوران اوپر والے پورشن سے ایک اور خاتون نیچے آئی اور پولیو ورکر کو مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کہنے لگی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ خاتون نے نیچے آ کر عائشہ شاہد پر تشدد بھی کیا اور گالم گلوچ جاری رکھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاواقعے کا مقدمہ یو سی 141 کے انچارج UCMO سکندر رحمان کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی شناخت شازیہ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیپولیس حکام کے مطابق ملزمہ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔