2 سکولوں میں والدین، اساتذہ کا پولیو ورکرز پر تشدد

 یوسی 31 اور 43میں ویمن ورکز پر حملہ کیا گیا کمروں میں یرغمال بنائے رکھا ،مقدمہ درج ، 7افراد گرفتار 
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیو مہم شروع ہوتے ہی جھگڑوں کا آغاز ہوگیا۔لاہور کے دو سکولوں میں پولیو ورکرز پر تشدد اور دیگر جگہوں پر والدین غلط فہمی کا شکار ہوکر شور کرتے دکھائی دیئے۔یونین کونسل 31گلبرگ ٹائون اور یونین کونسل 43میں والدین اور ٹیچرز نے پولیو ٹیم کی خواتین پر حملہ کرکے تھپٹر مارے،عبائیہ پھاڑ دی گئیں ،سکول کے کمروں میں یرغمال بنا لیا ،بعد ازاں صوبائی وزیر صحت کی مداخلت پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی لاہور کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 7افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ متاثرہ ویمن پولیوورکرز نے آڈیو میسجز کے ذریعے اپنے سینئرز کو اطلاع مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، بعد ازاں پولیس کی مداخلت پر خواتین کو چھوڑا گیا۔پولیو ٹیمیں اپنے گروپ میں چیخ چیخ کمیسج کرتی رہیں کہ انہیں بچایا جائے ان پر حملہ کرکیکمروں میں بند کردیا گیا ہے۔لاہور نیوز پر خبر نشر ہونے پر تشدد کرنیوالوں کیخلاف وزیر صحت نے خصوصی احکامات جاری کئے ،تمام افراد پر نا صرف مقدمہ درج کیا گیا بلکہ سکولز ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی سکولوں کو نوٹس جاری کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو قطرے پلانے کے بعد اب موجودہ مہم میں پولیو ویکسین لگانے سے والدین کی بڑی تعداد نے شک کا اظہار کرکے یہ سارا ڈرامہ رچایا اور پولیو ورکرز کو بے جا تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔