اسرائیل کے شہر نیتیووت پر شہد کی لاکھوں مکھیوں کا حملہ‘جنگی طیارے اڑان نہ بھرسکے

 ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر رہنے پر مجبور کردیا‘ شہریوں کو دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت
مکھیاںگاڑیوں اور گھروں کی بالکونیوں پر بیٹھ گئیں‘ہر طرف سیاہ دھبے اور بھنبھناہٹ سنائی دیتی رہی‘کئی افراد نے  قدرت کی جانب سے سزاقراردیدیا
تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے مختلف علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے بڑے بڑے جھنڈ اچانک نمودار ہونے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کی ویڈیوز دیکھ کر کچھ صارفین اسے ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ جبکہ کئی لوگ اسے اسرائیل کے لیے ’’قدرتی انتباہ‘‘ یا ’’سزا‘‘ قرار دے رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنوبی اسرائیل کے شہر نیتیووت میں ہزاروں کی تعداد میں شہد کی مکھیاں ایک ساتھ اتر آئیں، جس کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ منظر کسی فلمی یا ’’قیامت خیز‘‘ منظر سے کم نہیں تھا، جہاں ہر طرف پرواز کرتی مکھیوں نے لوگوں کو گھروں اور دکانوں کے اندر رہنے پر مجبور کردیا۔حکام کی جانب سے فوری طور پر شہریوں اور کاروباری افراد کو ہدایت دی گئی کہ وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ بعض اطلاعات میں یہ بھی سامنے آیا کہ مکھیوں کے ایک بڑے جھنڈ نے ایک فوجی طیارے کو اڑان بھرنے سے روک دیا کیونکہ وہ اس کے انجن کے قریب جمع ہوگئی تھیں۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لے کر مختلف آراء￿  سامنے آ رہی ہیں۔ کئی صارفین نے اسے بائبل میں بیان کردہ واقعات سے جوڑتے ہوئے اسے ’’آسمانی نشانی‘‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے اسرائیل کے لیے ایک تنبیہ یا قدرتی ردعمل کے طور پر پیش کیا۔ مختلف پوسٹس میں قدیم مذہبی حوالہ جات بھی شیئر کیے جا رہے ہیں، جس سے اس واقعے نے مزید بحث کو جنم دیا ہے۔