ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

 حالیہ اطلاعات کے مطابق، سونے کی قیمت میں 6200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 24 قیراط خالص سونا فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 22 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 28 ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔یہ اضافہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں اور مقامی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سامنے آیا ہے۔

 سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے خریداروں کو مزید محتاط کر دیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خریداری میں کمی کا سامنا ہو رہا ہے۔یہ صورت حال سونے کے تاجروں اور خریداروں دونوں کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ قیمتوں میں اضافے کا اثر مزید مہنگائی اور اقتصادی دباؤ کی صورت میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔