ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ

ویب ڈیسک کے مطابق، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1,000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3,61,700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3,10,099 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں 785 روپے اضافہ کے بعد یہ 2,84,267 روپے ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 10 ڈالر بڑھ کر 3,390 ڈالر ہو گئی ہے۔