لک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

لک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 آج 24 قیراط کے سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4,54,862 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,229 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 3,89,970 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے؛ فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھ کر 6,532 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی 59 روپے کے اضافے کے بعد 5,600 روپے کی سطح پر آگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کا اضافہ ہوا اور نئی عالمی قیمت 4,325 ڈالر ہو گئی۔ماہرین کے مطابق یہ اضافہ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مقامی ڈیمانڈ اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا ہے، جس کا اثر ملک کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی نظر آیا ہے۔