وائرس سے ہر گھر متاثر،35فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ، فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات،ڈاکٹرز
لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور میں کورونا وائرس کی علامات کے حامل مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، فلو وائرس سے ہر گھر کے 3سے 4افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ پلومونولوجسٹ ڈاکٹر عرفان نے کہا کہ لاہور میں 35فیصد مریض فلو، نزلہ، زکام اور بخار کے رپورٹ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں فلوسے متاثرہ مریضوں میں کوویڈ کی علامات آرہی ہیں، جو ایک سے دوسرے مریض کو لگ رہا ہے۔ڈاکٹر عرفان نے مزید کہا کہ فلو والے مریض ماسک لازمی پہنیں، مرض کے دوران اینٹی بائیوٹک کھانے کی ضرورت نہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بخار اور اینٹی الرجک دوائی لیں اورآرام کریں، فلو 3 سے 4 دنوں میں ٹھیک ہوجاتا ہے۔