موبائل سنیچرگینگ کے 2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نولکھا محمد جاوید نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچر ڈکیت گینگ کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انچارج انویسٹی گیشن نولکھا محمد جاوید کے مطابق گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اذہان بٹ اور اس کا ساتھی زین العابدین شامل ہیں ۔ملزمان سے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، لاکھوں روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ملزمان گلیوں اور شاہراہوں پر شہریوں کو گن پوائنٹ پر وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ملزمان نے دوران تفتیش شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔