وزیراعظم نے ملک میں تیل کے ذخائر اور سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو خطے کی موجودہ صورتحال اور ملک میں تیل کی سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، جبکہ توانائی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تیل کے ذخائر، سپلائی کی صورتحال اور توانائی سے متعلق دیگر معاملات پر غور کیا جائے گا۔ اس موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔اجلاس میں ممکنہ کفایت شعاری کے اقدامات سے متعلق فیصلے کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ وزیراعظم کو خصوصی ریلیف پیکیج کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔