شالنی نے فوٹو شوٹ کے ذریعے طلاق کا اعلان، شادی ختم کرنے کو جشن قرار دیا

شالنی نے فوٹو شوٹ کے ذریعے طلاق کا اعلان، شادی ختم کرنے کو جشن قرار دیا

ویب ڈیسک: جنوبی بھارت کی تامل اداکارہ شالنی نے حال ہی میں ایک منفرد اور بولڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے اپنی طلاق کا اعلان کر دیا اور اس پر جشن منایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شالنی نے اپنی شادی شدہ زندگی کے اختتام کو ایک مثبت اور باہمت اقدام کے طور پر پیش کیا اور اس موقع پر ایک پیغام بھی دیا کہ خراب یا تشدد سے بھرپور شادی کو ختم کرنا بہتر ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر طلاق کے فوٹو شوٹ کے ساتھ ایک کیپشن بھی شیئر کیا جس میں کہا: "ان لوگوں کے لیے جو اپنی آواز بلند کرنے سے قاصر ہیں، یہ ایک طلاق یافتہ کا پیغام ہے کہ اگر آپ کی شادی شدہ زندگی اچھی نہیں ہے تو اسے ختم کرنا بہتر ہے۔ خوش رہنا آپ کا حق ہے، کبھی کم پر سمجھوتہ نہ کریں اور اپنی زندگی کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لیں۔"

شالنی کا کہنا تھا کہ طلاق ناکامی نہیں بلکہ زندگی میں ایک نیا اور اہم موڑ ہے جو مثبت تبدیلیاں لاتا ہے۔ شادی ختم کرنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے انہوں نے اپنی طلاق باہمت خواتین کے نام کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شادی کے کچھ عرصے بعد شالنی نے اپنے شوہر پر جسمانی اور ذہنی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ اقدام شالنی کی طرف سے معاشرتی روایت کو توڑنے اور خواتین کو باہمت فیصلے کرنے کی ترغیب دینے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔