سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 4,700 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے مقرر کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، روپے کی قدر میں کمی، اور معاشی غیریقینی کی صورتحال کی وجہ سے ہوا ہے۔یہ اضافہ ایک روز کے وقفے کے بعد سامنے آیا ہے، کیونکہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور استحکام رہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری دن سونا 200 روپے سستا ہوا تھا، جبکہ اس سے ایک دن قبل سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔