کْرم سے اسلحہ اکٹھا کرنے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) انتظامیہ نے کْرم سے اسلحہ اکٹھا کرنے کا دوسرا مرحلہ جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق کْرم میںدو مہینوں کے دوران 979 بنکروں کو مسمار کرنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، یکم جنوری کو کئے جانے والے امن معاہدے کے مطابق توڑے جانے والے بنکرز دونوں فریقین کے علاقوں میں تھے۔ذرائع نے بتایا کہ بنکرز توڑے جانے کے بعد اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کرانے کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا۔