لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے ٹیرف میں کمی کا فیصلہ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ یہ ریلیف 2 سرکاری پاور کمپنیوں، قائداعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کی اب تک حاصل ہونے والی اربوں روپے کی آمدنی سے فراہم کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی کابینہ نے ان دونوں پلانٹس کے بجلی کے نرخوں میں 30 سے 40 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جا سکے