دریا خان کے نواحی گائوں میں ایک ہی خاندان کے افراد کی حالت لسی پیتے ہی خراب 15سالہ ندیم دم توڑ گیا
دریاخان(خصوصی رپورٹ )زہریلی لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی،15سالہ لڑکا دم توڑ گیا ،تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کہاوڑ کلاں کے گھر میں 65سالہ شاہ نواز،17سالہ نورین ،6سالہ وسیم ،13سالہ وارث ،10سالہ نسیم ،12سالہ تحریم ،15سالہ ندیم اور دیگر نے لسی پی جس سے ان کی حالت بگڑ گئی ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،متاثرہ افراد اور بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ان میں سیپندرہ سالہ ندیم راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔